اسلام آباد (جیوڈیسک) رواں مالی سال پاکستان میں سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں ہوئی۔ سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے فروری تک تیل و گیس کی تلاش کے شعبے پر انیس کروڑ تیئس لاکھ ڈالرز کی خالص بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔
ٹیلی کمیونیکشن کا شعبہ بارہ کروڑ اکسٹھ لاکھ ڈالرز کے ساتھ دوسرے، توانائی سکیٹر سات کروڑ انہتر لاکھ ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
کیمیکل سیکٹر میں پانچ کروڑ چون لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ، اس عرصے میں سب سے زیادہ انخلاء ادویہ سازی کے شعبے سے چار کروڑ چوہتر لاکھ ڈالر ہوا ۔ ٹیکسٹائل کے شعبے میں تین کروڑ بہتر لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔