غیرملکی انویسٹرز نے 2017ء میں 21 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی

Investment

Investment

کراچی (جیوڈیسک) سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

مجموعی سرمایہ کاری میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 1٫5 گنا بڑھ کر گزشتہ سال کے مقابلے جولائی میں 22 کروڑ ڈالر رہی، اس عرصے میں سٹاک مارکیٹ سے عالمی انویسٹرز نے 1 کروڑ ڈالر مالیت کے شیئرز بیچ ڈالے۔

سرمایہ کار کہتے ہیں پاک چین اقتصادی راہداری نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے ریڈار پر روشن کر دیا ہے اگر سیاسی رسہ کشی اور امن و امان کے خدشات ختم ہو جائیں تو عالمی انویسٹرز پاکستان تیزی سے میں سرمایہ کاری کریں گے۔