غیرملکی سرمایہ کار نواز شریف پر اندھا اعتماد کرتے ہیں:برجیس طاہر

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

سانگلہ ہل (جیوڈیسک) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے دورہ چین کے نتیجہ میں ہونے والے 45 ارب ڈالر کے معاہدے تو شروعات ہیں اصل سرمایہ کاری بعد میں آئے گی۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ننکانہ کے صدر محمد امین بھٹی اور جنرل سیکرٹری مظہر عمران چوہدری کو 15 لاکھ روپے کا چیک دینے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ عالمی برادری اور غیرملکی سرمایہ کار وزیر اعظم نواز شریف اور انکی قیادت پر اندھا اعتماد کرتے ہیں

جس کی واضح مثال چین کے ساتھ طے پانے والے معاہدے ہیں۔ چینی سرمایہ کاری سے ایک نئے پاکستان کی بنیاد پڑے گی۔ مسلم لیگ ن ترقی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ عمران خان صوبہ خیبر پختونخوا میں یکسر ناکام ہو گئے ہیں۔