اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) فارن میڈیکل گریجوایٹس کے احتجاج کے حوالے سے پاکستان میڈیکل کمیشن اور مظاہرین کے درمیان 3 گھنٹوں سے جاری مذاکرات کامیاب ہو گئے۔
پاکستان میڈیکل کمیشن کے باہر فارن میڈیکل گریجوایٹس کے احتجاج کے حوالے سے پاکستان میڈیکل کمیشن اور مظاہرین کے درمیان 3 گھنٹوں سے جاری مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے فارن میڈیکل گریجوایٹس کے چیئرمین اور طلبا کو رہا کر دیا گیا۔ مذاکرات کا دوسرا دور جمعرات دوپہر 2 بجے ہو گا۔
فارن میڈیکل گریجوایٹس نے دھرنا ختم کر کے سری نگر ہائی وے رات 10 بجے عام ٹریفک کیلیے خالی کر دی۔ کرغستان سمیت دیگر ممالک سے ایم بی بی ایس کرنے والے ہزاروں فارن گریجوایٹس نے ڈگریاں تسلیم نہ کرنے کیخلاف پی ایم سی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔