روس (جیوڈیسک) روس کے وزیر خارجہ سرگے لوروف نے امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔
روس کی وزارت خارجہ کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں وزراء خارجہ نے شام کی خانہ جنگی ،حلب کی صورتحال اور دہشت گردی کیخلاف جدوجہد میں تعاون جیسے معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
وزیر خارجہ سرگے لوروف اور جان کیری نے یوکرین کے موضوع پر بھی تفصیلی بات چیت کی ہے۔