اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 4 ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں کابل روانہ ہو گئے، وہ ایران ،چین اور روس بھی جائیں گے۔
سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور وزارت خارجہ کے حکام بھی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ ہیں۔
وزیر خارجہ چار ملکی دورے کے دوران افغانستان، ایران، چین اور روس کی قیادت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، خطے کے امن و استحکام، سرمایہ کاری اور باہمی تجارت کے فروغ پر بات کریں گے۔
روانگی سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اکیسویں صدی کو ایشیا کی صدی بنانا ہے تو امن و استحکام اس کی بنیادی شرط ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سوچ مثبت و تعمیری ہے اور ہم خطےکو ترقی کی دوڑ میں آگے لے جانا چاہتے ہیں۔