وزیر خارجہ کی شکیل آفریدی کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی کی خبروں کی تردید

Shah Mahmood Qureshi

Shah Mahmood Qureshi

ملتان (جیوڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمو قریشی نے شکیل آفریدی کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی کی خبروں کی تردید کر دی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکا نے اپنی پالیسی پر نظرثانی کی ہے اورامریکا نے ماحول سازگار بنانے کیلئے طالبان کے کچھ لوگوں کو رہا کیا ہے جب کہ امن کیلئے پاکستان جو کردار ادا کرسکتا ہے، وہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ شکیل آفریدی کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں کشمیر کا مسئلہ اٹھایا ہے، طاقت کے استعمال سے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال مزید بگڑ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن چھوٹی ہو یا بڑی، سب کو روکنا ہے اور فی الحال میگا کرپشن کو روکا جا رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو عدالتوں اور جے آئی ٹی میں بھرپور موقع دیا، جج اور عدلیہ آزاد ہے لہٰذا فیصلے کا انتظار کرنا ہوگا۔