پاکستان نے کہاہے کہ وہ دوحہ میں طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کی حمایت کرتا ہے، پاک بھارت بات چیت کا عمل جاری رہنا چائیے۔ ترجمان دفترخارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران زرائع کو بتایا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا دورہ افغانستان اہم تھا دونوں ممالک صدر حامد کرزئی کے دورہ اسلام آباد کی تاریخ طے کررہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم نواز شریف ہمسائیہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتے ہیں پاکستان دوحہ مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کے ساتھ مختلف امور پر بات چیت جاری رہنا چائیے اور امریکی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان کی تاریخ طے نہیں ہوئی۔