واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ نے پاکستان بھارت خارجہ سیکرٹریوں کے مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوستانہ تعاون پر مبنی تعلقات کا دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔
نائب ترجمان محکمہ خارجہ میری ہارف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت تعلقات اس خطے کے لئے بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔ یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ دونوں ممالک نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ یہ بات جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کے حق میں ہے۔