لاہور (جیوڈیسک) مشیرِ خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ خارجہ اور سیکیورٹی پالیسی پر سویلینز اورفوج ہم آہنگ ہیں، بھارت کے ساتھ مذاکرات جب بھی ہوں گے، ایجنڈا کشمیر ہی ہوگا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیر نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ اچھے بُرے طالبان کی اب کوئی تمیز نہیں، افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف اور پاکستان اپنی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔
سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات چاہتا ہے۔ بھارت کے ساتھ اسلحہ کی دوڑ میں شامل نہیں تاہم اپنی دفاعی ضروریات پوری کرتے رہیں گے۔ مشیرِخارجہ نے مزید کہا کہ خارجہ اور سیکیورٹی پالیسی میں سویلینز اور فوج ہم آہنگ ہیں۔