غیر ملکی دوروں پر لاکھوں ڈالر لٹانے کا الزام، جاپانی سیاستدان رو پڑا

Japanese Politician

Japanese Politician

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپانی سیاست دان ’’ریوٹارونونومورا ‘‘ پر 30 لاکھ ین کے ناجائز استعمال کا الزام لگا تو پریس کانفرنس میں صفائیاں دیتے ہوئے وہ رو پڑے۔ کیاغیر ملکی دوروں پر کروڑوں روپے لٹانے والے پاکستانی سیاستدانوں کی بھی کبھی آنکھیں نم ہوں گی؟

یہ ہیں جاپانی سیاست دان ’’ریوٹارونونومورا ‘‘۔ان پر الزام ہے کہ انھوں نے ایک سال میں 4 مقامات کے 195 دورے کیے جن پر تقریباً 30 لاکھ ین خرچہ آیا۔ اس دوران وہ ایک تفریحی مقام پر 106 مرتبہ گئے اور اس کی کوئی رسید یارپورٹ بھی پیش نہ کر سکے۔

ان الزامات پر صفائیاں دیتے ہوئے پریس کانفرنس میں وہ خوب روئے۔ اپنی بات پر زور دیتے ہوئے وہ میز پر مکے بھی مارتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور وہ بے گناہ ہیں۔