غیر ملکی افواج کی زمینی کارروائی کو ملکی سالمیت کے خلاف تصور کیا جائے گا، عراقی وزیراعظم

Haider al-Abadi

Haider al-Abadi

بغداد (جیوڈیسک) عراقی وزیراعظم حیدر العابدی نے جنگجو تنظیم داعش کے خلاف اپنے ملک میں غیر ملکی فوجوں کی زمینی کارروائی کی شدید مخالفت کی ہے۔

دارالحکومت بغداد میں عراقی وزیراعظم سے آسٹریلوی وزیر دفاع ڈیوڈ جونسٹن نے ملاقات کی جس کے دوران وزیراعظم حیدر العابدی نے ان پر واضح کیا کہ عراق کسی صورت اپنی سرزمین پر غیر ملکی افواج کو کارروائی کی اجازت نہیں دے سکتا۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور روس پرپہلے ہی واضح کیا جاچکا ہے کہ جنگجو تنظیم ” داعش” کے خلاف اپنی سرزمین پر غیر ملکی افواج کی کارروائی کو ملکی سالمیت کے خلاف تصور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے عراق میں اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوؤں کے خلاف فضائی کارروائی کی جارہی ہے جبکہ دونوں ممالک نے عراق میں زمینی کارروائی پربھی بات کی تھی۔