محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے درختوں کا قتل عام جاری

Forest Department

Forest Department

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے درختوں کا قتل عام جاری۔ اطلاع کے مطابق گزشتہ 2 روز قبل چکنمبر 107 کی شمالی سائیڈ ٹاڑیہ، دورٹہ مائینر سے ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کے درختان چوری کر لیئے گئے۔

محکمہ جنگلات نے اطلاع کے باوجود ابھی تک کوئی کاروائی نہ کی ہے۔ علاقہ مکینوں نے درختوں کی چوری کو محکمہ کے افسران کی ملی بھگت قرار دیا ہے۔