مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 31/12/2014

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) محکمہ جنگلات کا گارڈ قیمتی لکڑی چوری کروانے میں مصروف، ہر گائوں میں کارندے بنا رکھے ہیں جن کے ذریعہ لکڑی چوری کروا کر آگ جلانے کیلئے فروخت کرتا ہے، اعلی حکام فوری نوٹس لیں، تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات کے گارڈ مشتاق نے لکڑی چوری کروانے معمول بنا رکھا ہے، ہر گائوں میں اس کے خاص بندے ہیں جن ست لکڑی چوری کروا کر روزانہ ہزاروں روپے وصول کرتا ہے، چوری ہونے والی لکڑی سے چارپائیوں، بالے بھی نکالے جاتے ہیں ، اور لکڑی آگ جلانے کیلئے فروخت کی جاتی ہے، اہلیان علاقہ نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے واقع کی انکواری کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ٹیلی فون ایکسچینج لکھنیکے کے عملہ کی غفلت، ٹیلی فون و نیٹ اکثر بند رہنا معمول بن گیا صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا، فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں لکھنیکے میں ٹیلی فون ایکسچینج کے عملہ کی غفلت و لا پرواہی کی وجہ سے وڈانہ و لکھنیکے، گرین کوٹ ودیگر دیہات کے ٹیلی فون اور انٹر نیٹ اکر بند رہنا اور چلتے چلتے بند ہو جانا معمول بنا ہواہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے انٹر نیٹ کی بلا تعطل فراہم کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو لوٹ لیا، 12ہزار روپے نقدی و موبائل فون چھین کرفرار، تفصیلات کے مطابق لاہور کا رہائشی محمد عمر ندیم اپنی بیوی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر پانڈوکی سے ستوکی کی طرف جا رہے تھے کہ لدھیکی پل کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوںنے اسلحہ کے زور پر 12ہزار روپے نقدی و موبائل فون چھین کر ستوکی کی طرف فرار ہو گئے۔۔