محکمہ جنگلات آفیسران کی پر اسرار خاموشی درجنوں آرے جنگلات کی تباہی کا سبب بننے لگے

Rajanpur

Rajanpur

راجن پور: محکمہ جنگلات آفیسران کی پر اسرار خاموشی جنگلات کے قریب درجنوں آرے جنگلات کی تباہی کا سبب بننے لگے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر کو آرے اکھاڑنے کے لئے درخواست موصول نوٹس کے کے باوجود آراء مالکان کے سروں تک جوں تک نہ رینگی۔آرا مشینوں کے اکھاڑنے اور جنگلات آفیسران کے درمیان مقامی ایم این اے آڑے آگئے۔

تفصیل کے مطابقرکھ بنگالہ ،رکھ ڈائمہ شمالی و جنوبی ،ونگ ، کوٹ مٹھن ،شاہ پور ،کوٹلہ حسین کے جنگلات ۔کے قریب غیر قانونی آرے نصب ہیں جن پر ٹمبر مافیا جنگلات کی ٹنوں کے حساب سے لکڑی کاٹ کو فروخت کرتے ہیں وہاں سے گٹکے ،چیراٹھی اور فرنیچر کے لئے لکڑی تیار کر کے بھاری ریٹ پر فروخت ہورہی ہے آراء نصب کرنے والے مالکان چوری شدہ اس لکڑی سے چند ماہ میں کروڑوں میں کھیلنے لگے ہیں ۔جب کہ سرکاری جنگلات کا صفایا بھی تیزی سے جاری ہے ۔جس سے سرکار کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

متعدد بار ڈی ایف او راجن پور کو آرے ختم کرانے کی درخواستیں موصول ہوئیں اور انہوں نے بھی نوٹس جاری کئے مگر بجائے آرے مشینیں ختم ہوں الٹا ایم این اے کی جانب سے آرا ء مشین لگانے والوں کو پشت پناہی حاصل ہونے لگی ۔عوامی سماجی حلقوں نے وزیر ِ اعلیٰ پنجاب ،وزیر ِ اعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور اس بہت بڑی کرپشن کی روک تھامکی اپیل کی ہے۔۔۔