سبی (محمد طاہر عباس) محکمہ جنگلات وجنگلی حیات سبی کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کے سلسلے میں آگہی ورکشاپ منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر سبی محمد عظیم ہانبھی تھے جبکہ ڈویژنل فارسٹ آفیسر جعفر علی بلوچ،سبی وائس چیئر مین ضلع کونسل سبی میر محمد چانڈیہ،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے معاون سیکر ٹری ڈاکٹر سید نور احمد شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک سبی جان محمد صافی ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حاجی محمد یونس بنگلزئی،ریجنل فارسٹ آفیسر سید طارق شاہ،خدائیدار خجک ،ممتاز زمیندار سردار زادہ عبدالغفار لونی ، میر سجاد احمد مرغزانی، گلاب خان سیلاچی، میر غلام رسول دھرپالی،ڈاکٹر محمد اقبال ، محمد انور دہپال ،سالدار لیویز میر شہباز خان باروزئی ، ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے صدر میر جاوید بلوچ، جنرل سیکرٹری یار علی گشکوری۔ پاکستان گروپ آف جنرنلسٹ سبی کے صدر طاہر عباس ، سبی یونین آف جنرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری سید طاہر علی ، آل پاکستان جنرنلسٹس کونسل سبی کے صدر میر شہباز خان گورگیج کے علاوہ سیاسی سماجی عوامی نمائندے منتخب کونسلرز زمینداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شجر کاری مہم کے سلسلے میں آگہی روکشاپ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہواجس کی سعادت اسحاق چشتی نے حاصل کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائص ممتاز نعت خوان حاجی ریاص ندیم نیازی نے سرانجام دیاپروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر سبی محمد عظیم ہانبھی ،ڈویژنل فارسٹ آفیسر سبی میر جعفر علی بلوچ ، میر محمد چانڈیہ ،سید طارق شاہ ، سردار زادہ عبدالغفار لونی ، میر شہباز خان باروزئی ، حاجی محمد یونس بنگلزئی، ڈاکٹر نور احمد شاہ خجک ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے کیونکہ جب تک درخت لگا رہے گا آپ کو سایہ دیتا رہے گا اورساتھ ساتھ درخت لگانے والے کو بھی اس کا اجر ملتے رہے گا ،ماحول سے آلودگی کا خاتمہ بھی ممکن ہوگا جب ماحول صاف ستھرا ہوگا تو محنت مند معاشرہ وجود میں آئے گا مقررین نے کہا کہ درخت ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کرتے ہیں ہمیں آکسجین فراہم کرنے میں اپنا رول پلے کرتے ہیں زمین کی حفاظت میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں درخت ہماری زندگی ہے اگر درخت پانی نہ ہوتو زندگی کچھ بھی نہیںمقررین نے کہا کہ محکمہ جنگلات کی زمینوں پر قبضہ مافیا سرگرم ہے حکومت اور ضلعی انتظامیہ مل کر قبضہ مافیا سے محکمہ جنگلات کی زمینوں کو آزاد کرائیں تاکہ ان پر جنگلات لگاکر سبی کے گرم موسم میں تبدیلی لائی جا سکے ضلع سبی کو گرین سٹی بنانے کیلئے عوام محکمہ جنگلات کے ساتھ تعاون کریں شجر کاری مہم کی کامیابی اسی صورت ممکن ہوسکتی ہے۔
جب شہری پودوں کی حفاظت کو اپنی ذمہ داری سمجھیںپروقار تقریب سے ڈویژنل فارسٹ آفیسر میر جعفر علی بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے محکمہ جنگلاو وجنگلی حیات کے حوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کرتے ہوئے کہا میری خواہش ہے کہ سبی کو سرسبز بنادوں اسی مقصد کیلئے دن رات کام کرتا ہوں انہوںنے کہا کہ بلوچستان سے آلودگی کے خاتمہ اور بلوچستان کو سرسبز بنانے کیلئے صوبائی وزیر جنگلات وجنگلی حیات لہ لہ عبید اللہ بابت سیکر ٹری خدائے رحیم ، صوبائی چیف آفیسر تاج محمدرند کی ذاتی کاوشوں کی بدولت اس مرتبہ لاکھوں کی تعداد میں پودے فراہم کئے گئے ہیں جن کی فراہمی کا سلسلہ تیز ترہے اس مرتبہ سبی ڈویژن میں محکمہ جنگلات 3لاکھ پودے شجر کاری مہم میں لگائے گا تاکہ سبی کا گرم موسم میں تبدیلی لائی جاسکے عوام کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں پودے لگاکر اپنی ذمہ دای پوری کریں اپنے ہاتھوں سے لگائے جانے والے پودوں کی حفاظت کو بھی ممکن بنائیں تاکہ پودے ضائع نہ ہوسکیںسیاسی عوامی سماجی زمینداراور صحافی برادری کا بھی فرض ہے کہ قومی فریضہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور شجر کاری مہم کوکامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریںتقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے افیسران زمینداران ،و دیگر میں پودے بھی تقسیم کیے۔