جنگلات کے فروغ سے ملک کو سرسبز بنانے کیساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی سے بچایا جاسکتا ہے، راجہ شاہد انور

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ملکی معیشت میں جنگلات ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جنگلات کے فروغ سے ملک کو سرسبز بنانے کیساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی سے بچایا جاسکتا ہے۔

جس کیلئے سول سوسائٹی کو شجر کاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے قومی فریضہ ادا کرنا چاہیے ان خیالات کااظہار ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھمبر راجہ شاہد انور نے فاریسٹ ریسٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیاانہوںنے کہاکہ شجر کاری کو بھرپور انداز میں قومی جذبہ سے پروان چڑھانا ہوگا جنگلات آب وہوا پرجہاں اثر انداز ہوتے ہیں وہاں آلودگی کے خاتمے اور زمینی کٹاؤ کو بھی روکتے ہیں۔

اس لیے ضروری ہے کہ درختوں کی نگہداشت بہتر انداز میں کریں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجہ طارق محمود خان نے بھی پودا لگایا اس موقع پر DFOراجہ عابد حسین DFOعمران شفیع ،رینج آفیسر راجہ شاہد اقبال ،سابق چیئرمین یونین کونسل کسگمہ راجہ فاروق کے علاوہ عمائدین نے شرکت کی اس موقع پر DFOراجہ عابدDFOراجہ عمران شفیع نے بتایا کہ عوامی تعاون سے شراکت داری کی بنیادوں پر مختلف مقامات پر 2400پوداجات کی تنصیب آخری مراحل میں ہے اورعوام میں درختوں کے فروغ کی آگہی کیلئے محکمہ جنگلات نے دیہات کی سطح پر جنگلات کی اجاگر کرنے کیلئے بھی اقدامات کیے ہیں۔

Tree planting Campaign Launched

Tree planting Campaign Launched