راولپنڈی (جیوڈیسک) جسٹس محمد طارق عباسی، جسٹس شاہد جمیل خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے بھتہ خوری کیس میں ریکارڈ پیش نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر کو ہدایات دیں کہ وہ ایس ایچ او تھانہ مورگاہ کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے رپورٹ پیش کرے۔
تھانہ مورگاہ میں درج بھتہ خوری مقدمہ میں ملوث ملزم وقاص کی طرف سے دائر درخواست ضمانت کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فاضل بنچ نے ایس ایچ او مورگاہ سے رپورٹ طلب کی تھی۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کچہری چوہرے قتل اور بھتہ وصولی سمیت دہشتگردی کے مختلف مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی۔