کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) جعلی چیک دینے پر سابق کونسلر مرزا شکیل الرحمن جگنو کے خلاف تھانہ کروڑ میں مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق محمد عتیق خان ولد محمد رفیق خان نے تھانہ کروڑ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مرزا شکیل الرحمن اور اس کے اچھے تعلقات تھے۔
جس نے مبلغ 10 لاکھ روپے روبرو گواہان فخر اقبال اور محمد شفیق خان ادھار لیئے اور اس کے عوض چیک نمبر 8064310 یو بی ایل برانچ کروڑ مورخہ 05-01-2014 کیلئے دیا۔ لیکن بار بار بینک جانے کے باوجود چیک کیش نہ ہوا ۔ مرزا شکیل الرحمن جگنو نے فراڈ کیا ہے۔
کاروائی عمل میں لائی جائے۔ پولیس تھانہ کروڑ نے 489-F کا مقدمہ درج کر لیا۔ دوسری جانب مرزا شکیل الرحمن جگنو نے مقامی عدالت سے عبوری ضمانت کروا لی۔