جعلسازی میں ملوث بینک منیجر سمیت تین افراد گرفتار

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) ایف آئی اے نے جعلسازی میں ملوث بینک منیجر سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ سیالکوٹ کے رہائشی خالد محمود نے ایف آئی اے کو درخواست دی کہ وہ بیرون ملک تھا تو اس کے رشتہ دار محمد آصف نے نجی بینک کی برانچ کے منیجر خواجہ غازی اور ریکوری آفیسر ملک سمیع سے ملکر اس کے جعلی دستخط کر کے تیس لاکھ روپے کا قرضہ لے لیا۔

جس پر ایف آئی اے نے محمد آصف، بنک منیجر خواجہ غازی اور ریکوری آفیسر ملک سمیع کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تینوں ملزموں کے بینک اکاونٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں۔