کراچی (خصوصی رپورٹ)حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان ،اراکین صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی اور نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ دہشت گردی ،لاقانونیت اور قتل و غارت گری نے شہر کراچی کے عوام کی زندگی کو اجیرن بنا کر رکھ دیا پاکستان کے معاشی حب کے مکین آج عدم تحفظ کا شکار ہیں اور حکمران خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں حق پرست اراکین اسمبلی نے کہاکہ حکمراں عوام دشمن پالیسی ترک کرکے عوام کو تحفظ فراہم کریں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان ،اراکین صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی اور نشاط محمد ضیاء قادری نے ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر کے زیر اہتمام منعقدہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں تاجر تنظیموں کے نمائندے تاجران ،علماء اکرام ،علاقہ معززین و عمائدین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکامی کو حکومتی بے
حسی قرار دیتے ہوئے علاقہ معززین و عمائدین اور تاجر برادری سے کہاکہ وہ قیام امن کے لئے علاقائی سطح پر محلہ کمیٹیاں تشکیل دیںتاکہ دہشت گردی اور لاقانونیت سے عوامی جان و مال کو محفوظ بنا یا جاسکے انہوں نے کہاکہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں بڑھتے ہوئے قتل و غارتگری کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں اور حکومت قتل و غارت گری کی روک تھام کے لئے کوئی موثر اقدامات نہیں کررہی ہے ایسامعلوم ہوتا ہے حکومتی سرپرستی میں دہشت گرد آزادانہ قتل و غارت گری کررہے ہیں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست اراکین اسمبلی ارتضیٰ فاروقی اور نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان کے مظلوم اور متوسط طبقے کی واحد نمائندہ جماعت ہے
انہوں نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین نے ہمیشہ شہر میں دہشت گردی اور لاقانونیت کی سخت الفاظ میں مذمت اور عوام کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے مگر حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی شہر کراچی میں روزانہ 10سے 12افراد کا قتل حکمرانوں کی ناکامی اور نااہلی کامنہ بولتا ثبوت ہے حق پرست اراکین اسمبلی ارتضیٰ فاروقی اور نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حکمرانوں کی جانب سے عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکامی پر اپنی حفاظت آپ کرنے کے لئے محلہ کے سطح پر کمیٹیاں قائم کرکے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنا ئیںحق پرست اراکین اسمبلی ارتضیٰ فاروقی اور نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا ئیں گے۔