اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے امریکا میں تعینات سابق سفیر حسین حقانی کیخلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے حسین حقانی کیخلاف مقدمے میں کرپشن، اختیارات کا ناجائز استعمال اور دیگر دفعات شامل ہیں۔ یہ مقدمہ اینٹی کرپشن سرکل نے انکوائری کے بعد درج کیا ہے۔
مقدمے کے اندراج کے بعد ریڈ وارنٹ کے اجرا کا عمل شروع کیا جائے گا۔ ایف آئی اے نے اس سے قبل انٹرپول سے ریڈ وارنٹ کے اجرا کی درخواست کی تھی۔