ہوسٹن (جیوڈیسک) امریکی سابق صدر جارج بش سینئر کی طبیعت خراب ہو گئی، اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سابق صدر کے فیملی ترجمان کے مطابق جارج ایچ ڈبلیو بش کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے، جس کے باعث 90 سالہ سابق صدر کو ٹیکساس اسپتال داخل کر دیا گیا ہے۔
اسپتال میں انہیں آبزرویشن میں رکھا جائے گا۔صدر بش سینئر امریکا کے 41 ویں صدرکی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں،وہ 43ویں صدر جارج ڈبلیو بش کے والد ہیں۔
صدر بش سینئر اس سے قبل صدر رونالڈ ریگن کے نائب بھی رہ چکے ہیں۔