واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے اپنے والد اور سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش سینئر کی سوانح عمری لکھی ہے جسے کرائون پبلشرز 11 نومبر کو شائع کریں گے۔
بڑے بش امریکہ کے 41 ویں صدر تھے۔ امریکہ کے 43 ویں صدر اور جنوری 2001ء سے جنوری 2009 تک 8 سال حکمرانی کرنے والے چھوٹے بش نے کہا ہے کہ ان کے والد ایک بڑے مدبر اور عظیم باپ تھے۔
کرائون پبلشرز نے کہا ہے کہ 11 نومبر کو سوانح عمری کے حوالے سے آڈیو بک بھی جاری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کتاب کی پہلی اشاعت 10 لاکھ کاپیوں پر مشتمل ہو گی۔