واشنگٹن (جیوڈیسک) یہ دستاویزات ایسے وقت جاری کی گئی ہیں جب سابق خاتون اول اور سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن 2016 کے صدارتی انتخابات کے لئے اپنی مہم کا آغاز کرنے والی ہیں۔
دس ہزار صفحات پر مشتمل دستاویزات میں سابق صدر کلنٹن کو مواخذے سے بچانے کے لئے وائٹ ہاؤس کی حکمت عملی کی تفصیلات درج ہیں۔ سوالات اور دوسری تفصیلات شامل ہیں۔
دستاویزات میں لیونسکی کے وائٹ ہاؤس میں کام کی تفصیل بھی شامل ہے۔ سابق صدر کلنٹن اور وائٹ ہاؤس میں تربیت حاصل کرنے کے لئے آنے والی مونیکا لیونسکی کے درمیان تعلقات 1995 میں قائم ہوئے لیکن سکینڈل 1998 میں منظر عام پر آیا تھا۔