سابق آرمی چیف پر غداری کی فرد جرم کا مقصد فوج کو غلام بنانا ہے : طاہر حسین
Posted on April 1, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی: قتل و غارت کے ذریعے ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے اور آئین کو نہ ماننے کا اعلان کرکے ریاست میں اپنی حکومت کیلئے طاقت استعمال کرنے والوں کو رہا کرنے والے منصفوں کی جانب سے مشرف پر غداری کیس میں فردجرم عائد کئے جانے اور دہشتگردوں سے مذاکرات کرنے والے حکمرانوں کی جانب سے بیماروالدہ کی عیادت کیلئے بیرون ملک جانے والے مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے انکارنے ثابت کردیا ہے کہ دہشتگردوں ‘حکمرانوں ‘ منصفوں اور سچ کے نام پر دولت کی ہوس میں ملک کو بربادی کی آگ سے جلاکر راکھ کرنے کی سازش کرنے والے سچ کے خودساختہ متوالوں نے افواج پاکستان کے خلاف ایک مضبوط محاذ بنا لیا ہے۔
وہ اس قدر قوی ہوچکے ہیںکہ سابق سربراہ عساکر کو جبراً غدارکہہ کر فوج کے منہ پر کالک پوتنا اوراس واحد باوقار ادارے کو بھی بدنام کرکے اسے بھی استحصال مافیا کے ہاتھوں یرغمال و غلام بنانا چاہتے ہیںاور اگر ایسا ہوگیا تو ملک اور اس کے عوام کے مستقبل کا تحفظ کرنے والا کوئی نہیں ہوگا اور سیاست پر قابض چند خاندان بڑی بیدردی سے عوام کو بھیڑ بکریوں کی طرح شکار کرنے اور ان کے جان و مال وعزت و آبرو کو اپنی ہوس کی سولی چڑھانے میں کامیاب ہوجائیں گے کیونکہ قرائن بتارہے ہیںملک و قوم کی حفاظت کا حلف اٹھانے والے اس قدر بے بس ہوچکے ہیں کہ ان کیلئے اپنے سابق سربراہ کا تحفظ بھی ممکن نہیں رہا ہے۔
آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین سید نے کہا کہ آئین و قانون کو اپنے مفادات ‘ اختیارات کو عوام کے استحصال ‘ اقتدار کولوٹ مار ‘ انصاف کو مخالفین سے نجات کیلئے استعمال کرنے ‘ مذہب کے نام پر ہوس اقتدار میں عوام کا لہو بہانے اور سچ کے نام پر جھوٹ کا کاروبار کرنے والوں کی مشرف کیخلاف سازش کامیاب ہو گئی تو عوام کا مستقبل تاریک ہوجائے گا جبکہ قومی سلامتی خطرے میں پڑجائے گی اور اگر ملک و قوم کے محافظوں نے آج اپنا کردار ادا نہیں کیا تو کل مشرف کی طرح استحصالی طبقات انہیں بھی ملک و قوم کی خدمت کے جرم میں ایک ایک کرکے اسی طرح غدار قرار دیکر لٹکاتے جائیں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com