اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق اٹارنی جنرل سردار خان قتل کیس کے مفرور ملزم روح اللہ کی گرفتاری میں پیش رفت سے متعلق بدھ تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سابق اٹارنی جنرل سردار خان قتل کیس کی سماعت کی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاور نے عدالت کو بتایا کہ ملزم روح اللہ پولیس حراست سے فرار ہو کر افغانستان پہنچ چکا ہے۔
ملزم کی جلد گرفتاری کے لیے افغان حکومت سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔