سابق برازیلین فٹبالر رونالڈو آج چھتیس برس کے ہوگئے۔ رونالڈو نے انیس سو چورانوے اور دو ہزار دو میں برازیل کو ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ برازیلین فٹبالر نے اٹھارہ ستمبر انیس سو چہتر میں ریو ڈی جینیرو میں آنکھیں کھولی۔
کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں مقامی فٹبال ٹیم نے اسے جگہ دینے سے انکار کردیا تھا۔ رونالڈو نے انیس سو چورانوے اور دو ہزار دو میں برازیل کو ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
دو ہزار گیارہ میں گول ڈاٹ کام نے رونالڈو کو گذشتہ دہائی کا سب سے بہترین کھلاڑی نامزد کیا اور وہ برازیل سوکر فیڈریشن کے صدر بھی منتخب ہوئے۔ رونالڈو نے تین مرتبہ فیفا پلئیر آف دا ائیر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔