لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کے سابق وزیراعظم ایڈورڈ ہیتھ کیخلاف بچوں کو جنسی ہراساں کئے جانے کے الزامات پر پولیس کی انکوائری کے متعلق تحقیقات انڈی پینڈنٹ پولیس کمپلینٹس کمشن کے سپرد کردی گئی ہے۔
پولیس واچ ڈاگ ادارہ 1970ء سے 1974ء تک وزیراعظم رہنے والے اور 2005ء میں وفات پانے ایڈورڈ ہیتھ پر 90ء کی دہائی میں لگنے والے الزامات ڈیل کرنے والی ولٹ شائر پولیس پر لگنے والے الزامات کی انکوائری کریگا۔
الزامات یہ کئے جا رہے ہیں کہ ایک شخص کی جانب سے دھمکی دی گئی تھی کہ وہ بچوں سے متلعق جرائم میں سر ایڈورڈ ہیتھ کے ملوث ہونے کا انکشاف کردیگا جس کے بعد کریمنل پراسیکیوشن روکدی گئی تھی۔
ادارہ یہ جائزہ بھی لے گا کہ آیا پولیس نے ان الزامات کی انکوائری کیلئے مزید تحقیق بھی کی ہے یا نہیں۔