اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن کا وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا اور باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
گورڈن براؤن نے پاکستان میں تعلیمی شعبے کی ترقی کے لیے 45 کروڑ ڈالر اکھٹے کرنے کے عزم کا ظاہر کیا۔ 15 کروڑ ڈالر اسکولوں کی سیکیورٹی میں بہتری لانے اور سہولتوں پر خرچ کیے جائیں گے۔
وزیراعظم نے گورڈن براؤن کے پاکستان اور اس کی عوام کے لئے خیر سگالی کے جذبات کو سراہا۔