لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کے سابق وزیرِخارجہ سر میلکم ریفکنڈ پارلیمنٹ کی انٹیلی جنس اور سکیورٹی کمیٹی کے چیرمین کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
وزیراعظم کے دفتر کے مطابق سر میلکم ریفکنڈ کنزرویٹو پارٹی کے ایم پی اے کا عہدہ بھی چھوڑ دیا ہے۔ان پر پر ہزاروں پاؤنڈز کے بدلے اپنی خدمات پیش کرنے کا الزام تھا۔
منگل کی صبح انکی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا کہ انکے بارے میں جاری حالیہ تنازع کا انکے پارلیمنٹ کی انٹیلی جنس اینڈ سکیورٹی کمیٹی چیئرمین کے عہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔