سابق کپتان ڈونگا برازیل فٹبال ٹیم کے نئے کوچ مقرر

Donga

Donga

برازیل (جیوڈیسک) برازیل فٹبال کنفیڈریشن نے سابق کپتان ڈُنگا کو لوئز فلپ سکولری کی جگہ نیا کوچ مقرر کر دیا ہے۔ ڈُنگا 1994ء میں ورلڈ کپ جیتنے والی برازیلین ٹیم کے کپتان تھے، اور انہیں دوسری مرتبہ ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

اس موقع پرڈُنگا کا کہنا تھا کہ شائقین اس وقت بہت زیادہ مایوس ہیں لیکن وہ ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں برازیل کو عالمی چیمپیئن جرمنی کے ہاتھوں 1-7 کی عبرت ناک شکست اور ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد برازیلین فٹبال حکام نے سکولری کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔۔