لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کے سابق سٹار بلے باز رمیز راجہ آج اپنی 53 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
عظیم بلے باز اپنی منفرد بلے بازی کی وجہ سے دنیا بھر میں منفرد شہرت رکھتے ہیں ۔ لیجنڈ کرکٹر 14 اگست 1962 کو پاکستان کے شہر فیصل آباد میں پیدا ہوئے ۔ مایہ ناز بلے باز آج اپنی زندگی کی 53 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
سٹار کرکٹر کی سالگرہ اس حوالے سے بھی اہم ہے کہ 14 اگست کے تاریخی دن کو پاکستان معرض وجود میں آیا تھا۔ سابق سپر سٹار نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 02 مارچ 1984 کو جبکہ ون ڈے کیرئیر کا آغاز 06 فروری1985 کو کیا۔
لیجنڈ کرکٹر نے 57 انٹرنیشنل ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 2833 رنز جوڑے جبکہ 198 ون ڈے میچز کھیل کر 5841 رنز بنائے ۔ 1992 کے تاریخی ورلڈ کپ میں عظیم بلے باز نے پاکستان کی جیت میں اہم کرادار ادا کیا تھا ۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کرکٹ کمنٹیٹر بن گئے اور اس شعبے میں بھی خوب نام کمایا۔