سابق صدر آصف زرداری کی اسلام آباد میں پولیس تشدد کی مذمت

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

کراچی (جیوڈیسک) سابق صدر آصف زرداری نے اسلام آباد میں پولیس کے تشدد اور شیلنگ کی سخت مذمت کی ہے۔ آصف زرداری کہتے ہیں کہ عورتوں، بوڑھوں اور بچوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اب بھی فریقین کو کہوں گا کہ تمام مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔ اس سے قبل آصف زرداری نے مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویزالہی کو ٹیلی فون کیا۔

اور ان سے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ آصف زرداری نے چودھری شجاعت پر آنسو گیس کے شیل فائر کرنے کی بھرپور مذمت کی ہے اور انکے لیے صحت یابی کی دعا بھی کی۔