سابق چیئرمین نادرا طارق ملک کی تقرری درست تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ

Islamabad High Court

Islamabad High Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین نادرا طارق ملک کی تقرری کو درست قرار دیتے ہوئے حکومت کی طرف سے برطرفی کا نوٹی فی کیشن معطل کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے طارق ملک کی برطرفی کے خلاف 3 دسمبر کو حکم امتناعی جاری کیا تھا اور وکلاء کے دلائل سننے کے بعد 13 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، جسٹس نورالحق قریشی نے آج فیصلہ سناتے ہوئے طارق ملک کی تقرری کو درست قرار دے دیا۔

جسٹس نور الحق قریشی نے کہا کہ وہ چھٹیوں پر تھے، واپس آئے تو پتہ چلا کہ بڑی تبدیلی آ گئی ہے، انہوں نے پہلے سے فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔یاد رہے کہ طارق ملک چیئرمین نادرا کے عہدے سے مستعفیٰ ہو چکے ہیں۔