اسلام آباد (جیوڈیسک) افتخار چوہدری کی طرف سے بیس ارب روپے کے ہتک عزت کے دعوی پر سیشن جج کی طرف سے عمران خان کو بھجوایا گیا۔ سمن پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کو موصول قانونی ٹیم جائزہ لے کر جواب دے گی۔
ڈسٹرکٹ سیشن جج کی طرف سے بھجوائے گئے سمن میں عمران خان کو انتیس جنوری کو ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سمن میں کہا گیا ہے کہ اگر وہ پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف یکطرفہ کارروائی شروع ہو جائے گی۔
عدالت نے سمن پی ٹی آئی کے ایمبیسی روڈ پر واقع سیکرٹریٹ کو بھجوائے تھے۔
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سمن مل گئے ہیں تاہم عمران خان عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ میں ہیں اس لیے قانونی ماہرین کی ٹیم ان سمن کا جائزہ لے کر جوابی حکمت عملی تیار کرے گی۔