اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سابق چیف جسٹس گلزار احمد کو سکیورٹی کی فراہمی کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ کے خط کے بعد وزارت داخلہ نے جسٹس (ر) گلزار احمد کی فول پروف سکیورٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق چیف جسٹس کی سکیورٹی کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ جسٹس (ر) گلزار احمد نے دہشتگردی اور ماورائے عدالت قتل سمیت کئی ہائی پروفائل مقدمات کے فیصلے کیے انہیں رینجرز فراہم کی جائے۔
وزارت داخلہ نے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کی فول پروف سکیورٹی برقرار رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر) گلزار احمد سے سکیورٹی واپس نہیں لی جارہی لہٰذا چیف جسٹس کا عہدہ رکھتے وقت انہیں جو سکیورٹی ملی تھی وہ برقرار رہے گی۔