اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزارت داخلہ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کو ہدایت کی ہے کہ انھیں بلٹ پروف گاڑی بھی فراہم کی جائے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو سیکیورٹی فراہم نہ کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
واضع رہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کو سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط ارسال کیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ جسٹس ریٹائرڈ افتخار محمد چودھری کو دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔
سیکورٹی خدشات کے پیش نظر انہیں فول پروف سیکورٹی اور بلٹ پروف گاڑی فراہم کی جائے۔ خط میں دیگر ریٹائرڈ جج صاحبان کی سیکورٹی کے انتظامات کیلئے بھی کہا گیا تھا۔