کراچی (جیوڈیسک) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کردی گئی۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائر پٹیشن میں درخواست گزار اقبال کاظمی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنے اختیارات اورعہدے کا ناجائز استعمال کیا۔ سابق چیف جسٹس نے آئین کے آرٹیکل 186 اے کو قرار دیا کہ یہ آئین کا حصہ نہیں جب کہ پارلیمنٹ نے اس آرٹیکل کو آئین سے خارج قرار نہیں دیا۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سابق چیف جسٹس کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت آئین توڑنے کے الزام میں کارروائی کی جائے اور جس خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کا کیس چل رہا ہےافتخار محمد چوہدری کے خلاف بھی کارروائی اسی عدالت میں کی جائے۔