لاہور (جیوڈیسک) سابق چیف جسٹس پاکستان ڈاکٹرنسیم حسن شاہ انتقال کرگئے،ان کی عمر 85 برس تھی۔ ان کی نماز جنازہ 58 ڈی ون سر سید روڈ گلبرگ 3 میں کل صبح 9 بجے ادا کی جائیگی۔
ڈاکٹر نسیم حسن شاہ 15 اپریل 1929 کو پیدا ہوئے۔وہ 17 اپریل 1993 سے 14 اپریل 1994 تک چیف جسٹس آف پاکستان رہے۔ ڈاکٹرنسیم حسن شاہ کرکٹ بورڈ کے چیرمین بھی رہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے سابق چیف جسٹس ڈاکٹر نسیم حسن شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم کی خدمات قابل قدر ہیں۔ صدرپاکستان ممنون حسین نے بھی سابق چیف جسٹس ڈاکٹر نسیم حسن شاہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اظہارتعزیت کی ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا،چیئر مین پی سی بی شہریار مرزا نے ان کے انتقال پر اظہار افسو س کیا ہے۔