نیویارک (جیوڈیسک) سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری امریکا پہنچ گئے ہیں۔ گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے انتخابات میں دھاندلیوں سے متعلق عمران خان کے الزامات کو لغو قرار دیا۔
سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے نیویارک میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر عبدالمجید کی رہائش گاہ پر پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر افتخار محمد چودھری نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلیوں سے متعلق تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں، اس سلسلے میں ان کا جیو ٹی وی سے کوئی رابطہ نہیں تھا۔ انہوں نے اپنے دور میں عدلیہ میں کی جانے والی اصلاحات اور اقدامات کا تفصیل سے ذکر کیا اور کہا کہ عدلیہ اب ایک مضبوط ادارہ بن کر ابھری ہے۔