سابق چیف جسٹس کی گاڑی کو حادثہ، جانی نقصان نہیں ہوا

Iftikhar Mohammad Chaudhry

Iftikhar Mohammad Chaudhry

لاہور (جیوڈیسک) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن عمر سعید کے مطابق حادثے کے وقت سابق چیف جسٹس اور انکا بیٹا گاڑی میں موجود تھے، ان کے اسکواڈ نے دوسری گاڑی کے ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کر دیا تاہم سابق چیف جسٹس کی ہدایت پر پولیس نے ڈرائیور کو چھوڑ دیا۔