ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ مرحوم وزیر اعظم عدنان میندرس کو اپنے ملک و قوم کی خدمات کے ساتھ ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
صدر ترکی نے مرحوم وزیر اعظم میندرس کو پھانسی کی سزا دیے جانے کی 55 ویں برسی کےموقع پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہ “عدنان میندرس ترکی کی جمہوری تاریخ پر اپنی مہر ثبت کرنے والی ممتاز ترک شخصیات میں سے ایک تھے ، ہمارے ملک و وطن کی ترقی و پیش رفت اور جمہوری اقدار سے ہمکنار ہونے میں اہم کردار ادا کرنے والے جناب عدنان میندرس نے اپنی سیاسی زندگی اور قوم کے دلوں میں انمٹ اثرات پیچھے چھوڑے ہیں۔”
وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے بھی 27 مئی کی فوجی بغاوت کے بعد مقدمہ چلائے جانے والے اور سزائے موت دیے جانے والے سابق وزیر اعظم عدنان میندرس ، وزیر خارجہ فاتین رشتو زورلو اور وزیر خزانہ حسان پولات قان کی وفات کی 55 ویں برسی کے موقع پر ان کی قبروں پر منعقدہ ایک رسم میں شرکت کی۔
یادگار ی قبروں کی تعمیر کے بعد سے ابتک ہر برس 17 ستمبر کو تین جمہوری شہیدوں کی یاد میں یکجا ہونے تا ہم آج ایک مختلف فخر کے ساتھ یہاں پر جمع ہونے کا کہنے والے جناب سوئلو نے اس جانب توجہ مبذول کرائی کہ 27 مئی کو کھلنے والی ایک بریکٹ 15 جولائی کو بند ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بغاوت کی کوشش کے پیچھے کس کا ہاتھ ہونے ، کس کی پشت پناہی ہونے کا آج ہم نے واضح طور پر پتہ چلا لیا ہے۔
سوئلو نے کہا کہ مرحلہ در مرحلہ حاصل کردہ جمہوری پیش رفت کو قوانین کی بالا دستی، ترقی و شہریوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کی خاطر ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔