کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نیشنل پارٹی کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
کوئٹہ میں نیشنل پارٹی کی چھٹی قومی کانگریس اور میر حاصل خان بزنجوکی یاد میں کنونشن تیسرے روز بھی جاری رہا۔ کنونشن میں پارٹی کارکنان، سینئر رہنمائوں، مرکزی، صوبائی اور ضلعی کونسلروں نے شرکت کی، اس دوران انٹرا پارٹی الیکشن میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نیشنل پارٹی کے بلامقابلہ صدر اور جان محمد بلیدی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کوصدر اور میر جان محمد بلیدی کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔