کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی ڈاکٹر سیف الرحمن کے بھائی کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ و تدفین میں شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات ،سرکاری افسران ، صحافیوں اور معززین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی سابق ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی ڈاکٹر سیف الرحمن جو کہ صوبہ بلوچستان میں فرائض انجام دے رہے ہیں ان کے بھائی فیض الرحمن جن کا گزشتہ روز انتقا ل ہوگیا تھا ان کی مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔
نماز جنازہ میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن ،شہر کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ،اسسٹنٹ کمشنرز ،کے ایم سی ،ڈی ایم سیز کے افسران سمیت صحافیوں اورمعززین شہر نے شرکت کی اور سابق ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی ڈاکٹر سیف الرحمن سے تعزیت کی۔