سابق ڈائریکٹر ایل ڈی اے احد چیمہ تین سال بعد ضمانت پر رہا

 Ahad Cheema

Ahad Cheema

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سا بق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ تین سال بعد ضمانت پر رہا ہو گئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے احد چیمہ کی درخواست ضمانت پر 7 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قراردیا کہ ملزم کو پراسیکیوشن کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، ریفرنس کی سماعت 66 بار ملتوی ہوئی اور ٹرائل کے مکمل ہونے میں مزید کئی سال لگ سکتے ہیں لہٰذا ملزم کو اتنا لمبا عرصہ سزا کے بغیر جیل میں نہیں رکھا جاسکتا، احتساب عدالت کی آرڈر شیٹ سے تاخیر کے ذمہ دار دونوں فریق ہیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ غیر ضروری تاخیر پر عدالتی فیصلے موجود ہیں اور عدالتی فیصلوں کی نظیر میں تاخیر ضمانت کا بہترین جواز ہے۔

فیصلہ آنے پر احتساب عدالت نے 50،50 لاکھ روپے دو مچلکوں پر احد چیمہ کی روبکار جاری کر دی۔