فیصل آباد : ممتاز مسلم لیگی رہنماء و سابق ناظم ارشد صدیقی سانحہ ناولٹی پل کیس میں باعزت بری ہو گئے ان کی رہائی کے بعد علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی سمن آباد موسی مسجد کے قریب ان کی رہائش گاہ پر کارکنوں کی کثیر تعداد جمع ہو گئی۔
ان کو باعزت بری ہونے پر مبارک باد دی اس موقع پر ارشد صدیقی نے اپنی رہائی کو حق سچ کی فتح قرار دیتے ہو ئے کہا کہ مقامی پولیس نے کیس کی جانچ پڑتال نہایت احسن طریقے سے کی۔