لاہور (جیوڈیسک) سابق ضلع ناظم اور چیئرمین پنجاب گروپ آف کالجز میاں عامر محمود کے والد انتقال کر گئے۔ سابق ضلع ناظم اور چیئرمین پنجاب گروپ آف کالجز میاں عامر محمود کے والد میاں ظہور الحق ماڈل ٹائون لاہور میں انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی عمر 89 برس تھی۔
ان کی نماز جنازہ جامع مسجد ای بلاک ماڈل ٹائون میں چار بجکر پندرہ منٹ پر ادا کی جائے گی۔
مرحوم کے انتقال پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، جماعت اسلامی کے امیر سینٹر سراج الحق اور لیاقت بلوچ سمیت اعلیٰ سیاسی اور سماجی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔