اسلام آباد (جیوڈیسک) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 20 کے پولیس گروپ کے افسراور سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد کیپٹن (ر) ظفراقبال اعوان کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کر دیں۔ امکان ہے کہ وہ آئندہ چند دن میں ذمے داریاں سنبھال لیں گے۔ پنجاب حکومت نے مارچ کے آخری ہفتے میں ظفراقبال اعوان کی خدمات حاصل کرنے کیلیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھا تھا۔
ذرائع نے بتایاہے کہ ظفراقبال کو پنجاب پولیس میں اہم ذمے داریاں سونپی جاسکتی ہیں۔ ظفراقبال اعوان گزشتہ ساڑھے 6 سال سے ایف آئی اے میں تعینات تھے۔ وہ ایک قابل اورایماندار افسرسمجھے جاتے ہیں۔