واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کی سابق خاتون اول نینسی ریگن کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کردی گئیں ۔ مشیل اوباما سمیت ایک ہزار شخصیات نے خراج عقیدت پیش کیا ۔
نینسی ریگن کی آخری رسومات کیلی فورنیا میں رونالڈ ریگن لائبریری میں ادا کردی گئیں۔ امریکی خاتون اول مشیل اوباما سمیت ایک ہزار سے زیادہ سرکاری شخصیات نے آخری رسومات کی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر ہیلری کلنٹن سمیت امریکا کے سابق نو صدور کی فیملیز بھی موجود تھیں ۔ نینسی ریگن 6مارچ کو 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔